Amazing deed of American Doctor | امریکی ڈاکٹر کا حیرت انگیز کارنامہ
امریکی ڈاکٹر کا حیرت انگیز کارنامہ
لندن میں ایک آپریشن سے دو گھنٹے پہلے مریض کے کمرے میں ایک نرس داخل ہوئی اور وہاں کمرے میں رکھا گلدستے سنوارنے اور درست کرنے لگی۔ ایسے میں جبکہ وہ اپنے پورے توجہ کے ساتھ اپنے اس کام میں مشغول تھی۔
اس نے اچانک اس کمرے میں موجود مریض سے پوچھا کہ سر کونسا ڈاکٹر آپ کا آپریشن کر رہا ہے؟ مریض نے نقاہت کی حالت میں نرس کو دیکھے بغیر اچاٹ لہجے میں کہا کہ ڈاکٹر جپسن۔ نرس نے حیرت کے ساتھ ڈاکٹر کا نام سنا اور اپنا کام چھوڑتی ہوئی مریض سے قریب ہوکر پوچھا کہ سر واقعے ڈاکٹر جپسن نے آپ کا آپریشن کرنا قبول کر لیا ہے؟ مریض نے کہا جی، میرا آپریشن وہ ہی کرنے والا ہے۔ نرس نے کہا یہ بہت ہی عجیب بات ہے مجھے یقین نہیں آرہا۔ مریض نے پریشان لہجے میں پوچھا مگر اس میں ایسی کونسی عجیب بات ہے تو انہوں نے کہا کہ دراصل اس ڈاکٹر نے اب تک ہزاروں آپریشن کئے ہیں اور ان کے آپریشن میں کامیابی کا تناسب سو فیصد ہے۔
لیکن ان کی شدید مصروفیات کی بنا پر ان سے وقت لینا انتہائی دشوار کام ہوتا ہے۔ میں اس لیےحیران ہوں کہ آپ کو کس طرح ان سے وقت ملا ہے۔ مریض نے طمانیت کے ساتھ نرس سے کہاکہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ڈاکٹر جپسن سے وقت ملا ہے اور وہ میرا آپریشن کررہے گے۔نرس نے ایک بارپھر اپنی بات دہراتی ہوئے کہا کہ ان کہ یقین جانیے میری حیرت ابھی تک برقرار ہے کہ اس دنیا کا سب سے اچھا اور قابل ڈاکٹر کا آپریشن کرے گا۔
اس گفتگو کے بعد اس مریض کو آپریشن تھیٹرپہنچایا گیا، مریض کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب مریض بخیر و عافیت ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہا ہے۔
یہاں ایک بات ہے جو بتانے کی قابل ہے اور وہ یہ ہے کہ مریض کے کمرے میں آنے والی عورت کوئی نرس نہیں، بلکہ اسی ہسپتال کے ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر تھی۔ جس کا کام مریضوں کو ذہنی اور نفسیاتی طور پر آپریشن کے لیے کچھ ایسے طریقے سے تیار اور مطمئن کرنا تھا جس کی طرف مریض کی شکوک و شبہات بھی نہ جاسکے اور اس بار ڈاکٹر نے اپنا کام نرس کی یونیفارم میں مریض کے کمرے میں گلدستے کو سنوارتے سنوارتے کر دیا تھا اور مریض کے دل و دماغ میں یہ بات بہت ہی خوبصورتی سے بیٹھا دی تھی کہ جو ڈاکٹر اس کا آپریشن کرنے والا ہے وہ دنیا کا مشہور اور کامیاب ترین ڈاکٹر ہے۔ جس کا ہر آپریشن ایک کامیاب آپریشن ہوتا ہے۔ ان سب باتوں سے مریض خود بخود ایک مثبت انداز میں بہتری کی طرف لوٹا ہے۔
خلاصہ
پیارے دوستو امید اور اچھا احساس دلانا اور مثبت سوچنے پر مجبور کرنے کے لئے آپ کا ماہر نفسیات ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی مایوس شخص کو تسلی اور خوش امیدی کے دو بول،جادوئی اثر اور وہ توانائی دیتے ہیں جو کسی دوا میں نہیں۔ اس لیے ہمیشہ اچھا بولیے اور دوسروں کو کوئی نئی امید دلائی۔ شاید آپ کے چند خوبصورت الفاظ کسی کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹے۔
Comments
Post a Comment
Ask you query